امریکہ نے مارٹینا اسٹرونگ کو یو اے ای میں سفیر تعینات کر دیا

مارٹینا اسٹرونگ نے رواں ہفتے اپنے فرائضِ منصبی کا حلف اٹھا لیا ہے۔

نیو یارک (واشنگٹن پوسٹ رپورٹ)

امریکا نے 2021ء کے بعد پہلی بار متحدہ عرب امارات میں مارٹینا اسٹرونگ کو اپنا سفیر تعینات کر دیا ہے. اس حوالے سے امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مارٹینا اسٹرونگ نے رواں ہفتے اپنے فرائضِ منصبی کا حلف اٹھا لیا ہے۔

واضح رہے کہ مارٹینا اسٹرونگ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں سفیر تعینات کیے جانے والے جان رکولٹا کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

یو ای میڈیا اور واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹس کے مطابق مارٹینا اسٹرونگ ایک کیریئر ڈپلومیٹ ہیں جو عبوری مدت کے لیے سعودی عرب میں قائم امریکی سفارت خانے میں چیف مشن کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔

مارٹینا اسٹرونگ اس سے قبل بلغاریہ، عراق، چیک ری پبلک اور بارباڈوس میں بھی سفیر کی ذمے داریاں انجام دے چکی ہیں۔ وہ عربی، چیک، پولش، فرنچ، جرمن، روسی اور بوسنیا کی زبانیں بول سکتی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.