یونیورسٹی آف ساہیوال میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

تقریب کے شرکاء کو یوم دفاع کی مناسبت سے خصوصی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

یونیورسٹی آف ساہیوال میں یوم دفاع کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیئرز ڈاکٹر وسیم طفیل مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں مختلف کلاسز کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور 1965 کی جنگ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئر ڈاکٹر وسیم طفیل نے کہا کہ ملک و قوم کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے قومی ہیرو اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے، قوم کے بہادر سپوتوں کی خدمات کی بدولت ہم آزاد مملکت میں سانس لیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوم دفاع کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے ان جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان سے والہانہ محبت کا اظہار کریں۔ تقریب کے شرکاء کو یوم دفاع کی مناسبت سے خصوصی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.