ویزا پراسیس میں آسانی : یو اے ای کے شہریوں نے افریقی ممالک کا رخ کر لیا

دبئی کے ٹور آپریٹرز کے مطابق اس نئے رجحان کی وجہ نئے اور سستے پیکجز ہیں.

ٹریول انڈسٹری کے ایگزیکٹوز کا کہنا ہے کہ ویزا پراسیس میں آسانی اور سستے سیاحتی پیکجز کے باعث یو اے ای کے شہریوں نے افریقی ممالک کا رخ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے رہائشی چھٹیاں گزارنے کے لیے جارجیا، آذربائیجان جیسے روایتی طور پر مقبول سیاحتی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔ اب ان میں افریقی مقامات جیسے کینیا، جنوبی افریقہ، سیشلز، تنزانیہ اور مراکش جانے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

دبئی کے ٹور آپریٹرز کے مطابق اس نئے رجحان کی وجہ نئے اور سستے پیکجز، ویزا پراسیس میں آسانی، مقامی ایئر لائنز کا خدمات میں اضافہ اور لاگت میں کمی کو بتایا جا رہا ہے۔

ابوظہبی کی اتحاد ایئرویز نے حال ہی میں کنیکٹیویٹی کو بڑھانے کے لیے ائیر لنک ساؤتھ افریقہ سمیت چھ ایئر لائنز کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس کے علاوہ فلائی دبئی نے حال ہی میں موغادیشو عدن اڈے بین الاقوامی ہوائی اڈے (MGQ) کے لیے روزانہ پروازیں شروع کی ہیں۔ اس طرح سے صومالیہ کو براہ راست متحدہ عرب امارات سے جوڑنے والی یہ پہلی ایئرلائن بن گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.