آئی ایم معاہدہ معاشی استحکام کا باعث بنے گا، شہباز شریف

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وزارتِ خزانہ کی ٹیم کو اس کامیابی پر سراہتا ہوں.

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے.

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاہدے سے معاشی استحکام لانے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی.

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 9 ماہ کے لیے 3 ارب امریکی ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے. یہ معاہدہ پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرنے میں معاون ہو گا.

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وزارتِ خزانہ کی ٹیم کو اس کامیابی پر سراہتا ہوں. آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کے تعاون پر ان کا بھی شکر گزار ہوں.

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے. پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.