امارات کے سب سے بڑے سوشل میڈیا گروپ پاکستانیز ان دبئی کی جانب سے جشن آزادی میلہ

جیتنے والوں میں انعامات اور بذیعہ قرعہ اندازی تین عمرے کے پیکج تقسیم کیے گئے.

عجمان ( یو اے ای اپڈیٹس – 14 اگست 2023 – سٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے پاکستانی سوشل میڈیا گروپ پاکستانیز ان دبئی کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے.

رنگا رنگ تقریب میں ملی نغمے، تقاریر اور آزادی کی مناسبت سے ڈرائنگ مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا اور جیتنے والوں میں انعامات اور بذیعہ قرعہ اندازی تین عمرے کے پیکج تقسیم کیے گئے، آخرمیں آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا.

Pakistanis in Dubai Group

واضح رہے کہ پاکستانیز ان دبئی گروپ امارات میں سب سے بڑا سوشل میڈیا گروپ ہے جو پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے۔

پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد خصوصا فیمیلز نے شرکت کی ۔ تقریب کے دوران بچوں اور بڑوں کی تفریح کے لیے ملی نغمے ، تقاریر اور آزادی کی مناسبت سے ڈرائنگ مقابلے ہوئے.

جیتنے والوں میں انعامات اور بذیعہ قرعہ اندازی تین عمرے کے پیکج تقسیم کئے گئے جوبزنس آئیڈیا گروپ آف کمپنیز، سپرب گلوگروپ آف کمپنیز، ریلائبل فیٹوٹ ٹیکنکل سروسزاور ربیس ای کامرس سلوشنز نے دیے.

Pakistanis in Dubai Group

اس کے علاوہ ولنٹیرز کوسرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔ آزادی کے اس جشن میں کھانوں کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔ پاکستانیز ان دبئی گروپ کی انتظامیہ میں ناصر بنگش، فہد شاہد، عمر فاروق، سید عادل، نصر گل زمان، ولید پرویز، سید افتخار، آصف بلا , آسیہ، ردا ارسلان، رجا عبید، رمشا اور رضاکاران راجا علی شان، مریم، عمیر جمیل اور عدنان نے اہم کردار ادا کیا۔ آخرمیں آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا.

Pakistanis in Dubai ceremony

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.