دبئی: دنیا کا دوسرا بلند ترین ٹاور شیخ زید روڈ پر تعمیر کیا جائے گا

جہاں تک اس نئے ٹاور کے نام کا تعلق ہے اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

یو اے ای برج خلیفہ کے بعد ایک اور اعزار اپنے نام کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایک اور حیران کن فلک بوس عمارت جلد ہی دبئی میں شیخ زید روڈ پر تعمیر کی جائے گی جو برج خلیفہ کے بعد دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت ہو گی۔

اس خبر کی تصدیق دبئی میں قائم عزیزی ڈویلپمنٹ کے سی ای او فرہاد عزیزی نے ایک حالیہ ٹویٹ میں کی ہے۔ انہوں نے کہا:

"یہ سرکاری عمارت ہو گی اور ہم وہ تعمیر کر رہے ہیں جو دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کہلائے گی۔”

ان کا مزی کہنا تھا کہ میرے والد، میرویس عزیزی (عزیزی گروپ اور عزیزی ڈویلپمنٹ کے بانی اور چیئرمین) کو حال ہی میں بی بی سی کے ایک پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا۔

اس پروگرام میں انھوں نے دبئی میں ایک نیا ٹاور بنانے کے ہمارے منصوبوں کا انکشاف کیا تھا جو برج خلیفہ اور دیگر فلک بوس عمارتوں کے ساتھ آسمانوں کا اشتراک کرے گا۔

جہاں تک اس نئے ٹاور کے نام کا تعلق ہے اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔ لیکن یہ بالآخر عزیزی ڈویلپمنٹ برانڈ کی نمائندگی کرے گا۔

واضح رہے کہ دبئی میں بلند ترین ٹاور کی تعمیر کا منصوبہ سب سے پہلے گزشتہ سال نومبر میں سٹی اسکیپ دبئی کے دوران سامنے آیا تھا۔

عزیزی ڈویلپمنٹ کمپنی پروفائل

عزیزی ڈویلپمنٹ دبئی میں مقیم ایک معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپر ہے، جس میں تقریباً 100 پروجیکٹس جاری ہیں جو اس سال ڈیلیور کیے جانے والے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید پروجیکٹس پائپ لائن میں ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ سال مجموعی طور پر 6,000 سے زائد یونٹس فروخت کیے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.