متحدہ عرب امارات غیرملکی سرمایہ کاری کے حصول میں چوتھے نمبر پر آ گیا
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال 23 ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے.

دبئی ( یو اے ای اپڈیٹس اردو – ارشد فاروق بٹ )
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال 23 ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے.
دبئی سے موصولہ اطلاع کے مطابق اماراتی نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اقوام متحدہ کی عالمی سرمایہ کاری رپورٹ 2023 کے اعداد و شمار شیئر کیے ہیں.
اماراتی نائب صدر کے مطابق ملک میں مزید محفوظ سرمایہ کاری کیلئے پالیسیاں بنائی گئی ہیں جس سے امارات دنیا بھر میں غیرملکی سرمایہ کاری کے حصول میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے.
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری میں امریکا کا پہلا، برطانیہ کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے. اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا غیرملکی سرمایہ کاری کے حصول میں چوتھا نمبر ہے.