شارجہ : اماراتی سٹارٹ اپ نے شارجہ میں پہلی الیکٹرک موٹر سائیکل لانچ کر دی

یہ موٹر سائیکل ایک ہی چارج پر 300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔

شارجہ ریسرچ، ٹیکنالوجی اور انوویشن پارک نے متحدہ عرب امارات کی پہلی الیکٹرک موٹر سائیکل لانچ کر دی ہے جو کہ صاف توانائی کے اہداف کی جانب ایک اہم قدم ہے.

اماراتی اسٹارٹ اپ کی نقاب کشائی ایک شاندار تقریب میں کی گئی جس میں شارجہ ریسرچ، ٹیکنالوجی اور انوویشن پارک کی چیئرپرسن شیخہ بدور القاسمی، وزارت صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری، عمر السویدی، شارجہ ریسرچ، ٹیکنالوجی اور انوویشن پارک کے سی ای او، حسین المحمودی، حکام، کاروباری شخصیات اور میڈیا شخصیات نے شرکت کی.

اگرچہ الیکٹرک موٹرسائیکلیں کافی عرصے سے موجود ہیں، لیکن بڑی کمپنیوں کا زیادہ فوکس گاڑیوں پر رہا ہے. یہ موٹر سائیکل دیرپا ثابت ہوگی اور اس کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے. یہ ایک ہی چارج پر 300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ اس کے سوار کی حفاظت کے لیے ذہین ٹیکنالوجیز کو شامل کیا گیا ہے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.