ابوظہبی : کچن میں کیڑوں کی موجودگی پر ایورگرین ریسٹورنٹ بند کر دیا گیا

ریسٹورنٹ کو بند کرنے سے قبل ہیلتھ انسپکٹرز نے تین انتباہات جاری کیے۔

کچن میں کیڑے پائے جانے کے بعد ابوظہبی میں واقع ایک ریسٹورنٹ ایورگرین کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے. ریسٹورنٹ کو بند کرنے سے قبل ہیلتھ انسپکٹرز نے تین انتباہات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الظفرہ میں ایورگرین ویجیٹیرین ریسٹورنٹ برانچ 3 کو بروز پیر اس وقت بند کر دیا گیا جب ریستوراں نے صحت اور حفاظت کے ضوابط کی چوتھی بار خلاف ورزی کی.

ایور گرین ریسٹورنٹ کو یو اے ای کے صحت کے حکام کی طرف سے متعدد بار وارننگ دی گئی تھی. ریسٹورنٹ خوراک ذخیرہ کرنے والی جگہ صاف کرنے میں ناکام رہا اور متعدد جگہوں پر کیڑے پائے گئے، جو صارفین کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے تھے.

یو اے ای فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایورگرین ریسٹورنٹ کی بندش کا فیصلہ بار بار ہائی رسک آئٹمز اور فوڈ سیفٹی کی ضروریات کو نافذ کرنے میں سہولت کی ناکامی کے نتیجے میں آیا.

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کیڑے سنک پر اور اس علاقے میں پائے گئے جہاں باورچی خانے کے برتن رکھے گئے تھے اور کھانے کے لیے تیار کھانا محفوظ درجہ حرارت پر ذخیرہ نہیں کیا گیا تھا. علاوہ ازیں ریسٹورنٹ کا فریج کھانا موثر طریقے سے ٹھنڈا نہیں کر رہا تھا.

محکمہ صحت کے حکام نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ کھانے کی تیاری اور ذخیرہ کرنے والی جگہوں میں حفظان صحت کی ناقص سطح کی وجہ سے ریسٹورنٹ کے خلاف تین نوٹس جاری کیے گئے. فوڈ انسپکٹرز کے پے در پے معائنے کے باوجود، خوراک کی صحت اور حفاظت کی ضروریات سے متعلق تحفظات کا نوٹس نہیں لیا گیا.

ریسٹورنٹ مسائل کے حل ہونے تک غیر معینہ مدت تک بند رہے گا. صحت عامہ کی حفاظت کے لیے انسپکٹرز امارات کے ریستورانوں میں باقاعدگی سے دورے کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ریستوراں فوڈ سیفٹی کے تقاضوں کی تعمیل کریں. عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ 800555 پر کال کرکے کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع دیں.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.